جماعت اسلامی کااعلیٰ سطحی دوروزہ صوبائی مجلس شوریٰ اجلاس ،

صوبائی واضلاع اوربرادرتنظیموں کی صوبائی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی گئی

جمعہ 19 دسمبر 2014 20:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی مجلس شوریٰ وامرائے اضلاع کا اہم دوروزہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں زیر صدارت صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ منعقد ہوا اجلاس میں صوبہ بھر سے صوبائی ذمہ داران ،امرائے اضلاع ،اراکین شوریٰ وبرادر تنظیموں کے صوبائی ذمہ داران شریک ہوئے ۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی واضلاع اوربرادرتنظیموں کی صوبائی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ ،جمعیت طلبہ عربیہ ، تحریک محنت ،شباب ملی ،الخدمت فاؤنڈیشن ،کسان بورڈ، پریم یونین،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پیما کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کرکے رپورٹ پیش کی ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے سال 2015ء کیلئے پلاننگ ،منصوبہ عمل بھی پیش کرکے منظوری لی گئی ۔

(جاری ہے)

صوبائی مالیات کی سالانہ آڈٹ رپورٹ، مالیاتی جائزہ اورسال 2015ء کی بجٹ کی منظوری بھی دی گئی ۔اجلاس میں علاقائی ،ملکی اورصوبائی صورتحال پر مفصل بحث کی گئی مختلف مسائل پر قراردادیں بھی پاس کی گئی ۔ اجلاس میں نائب امراء مولانا عبدالحق ہاشمی ، شیخ القرآن مولانا امین اللہ کاکڑ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،ڈاکٹر محمد ابراہیم ،صوبائی سیکرٹری جنرل بشیراحمدماندائی ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی، صوبائی شعبہ جات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر خصوصی کلیدی خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے تمام واقعات خواہ لال مسجد ،باجور مدرسہ ،وزیرستان پر حملے ہو یاپشاور سکول پر حملہ ہو تمام دہشت گردی واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جماعت اسلامی قوم کو منظم دین دار دیانت دار قیادت فراہم کرکے ملک کو اسلامی پاکستان بناکر مسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے قوم کو نکالیگی تبدیلی کا ذریعہ انتخاب ہے طاقت کا استعمال تباہی وبربادی لیکر آتاہے ۔

ریکوڈک ،سیندک اہم قومی خزانہ ہے اس کی حفاظت اور اس سے صوبے سے غربت ،بے روزگاری ، محرومی ختم کرنے کیلئے بہترین اندازمیں استعمال کیا جاسکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ دیانت ،اخلاص اور قومی وقار کیساتھ سیندک پراجیکٹ کے مسئلے کو حل کیا جائے کرپشن وکمیشن نے ملک وملت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے سراج الحق کا قومی ایجنڈاقوم کو مسائل ،مشکلات ،سازشوں اورپریشانیوں سے نکالنے کیلئے ہے ۔

جماعت اسلامی کے وابستگان خود توبہ کرکے روزق حلال ، حقوق اللہ ،حقوق العباد ،والدین بزرگوں ،محروم طبقات کی خدمت جیسی خوبیوں کو اپناکر سراج الحق سے کیا ہوا وعدہ خود بھی پورا کریں اور عوام وخواص سے بھی عمل کروائیں قرآن کو امام بنا کر ہم مسائل سے چھٹکاراپاسکتے ہیں اسلامی پاکستان مسائل کو حل کرنے کا واحد ذریعہ ہے ہماری تمام ترجدوجہد کا مقصدپاکستان میں حقیقی اسلامی عوامی تبدیلی ہے ہم مملکت کے نظام کو اسلامی بنائیں گے ۔

شوریٰ اجلاس سے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند ادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوامی اسلامی ایجنڈے کے تحت صوبہ بھر میں سیرت لنبی ﷺ ،تعمیر وتربیت ،دروس قرآن کے پروگرامات کا انعقاد کریں گے حکومت عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں صوبہ بھر میں غربت ،بے روزگاری انتہا کو چھو رہی ہے امن وامان کا فقدان ہے ۔عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہے عوامی امیدوں کے مطابق اسلامی پاکستان بناکر قوم کو حیقیقی اسلامی حکومت ونظام دیں گے اسلامی نظام کے قیام سے مسائل حل ،قوم خوشحال دشمن کی سازشیں ناکام ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں