بلوچ نیشنل موؤمنٹ کی سندھی قوم پرست رہنماؤں اور کارکنوں کی ریاستی اداروں کے ہاتھوں شہادت کی مذمت

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے سندھی قوم پرست رہنماؤں اور کارکنوں کی ریاستی اداروں کے ہاتھوں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید وحید لاشاری اور آصف پہنور کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی سندھی فرزندوں نے اپنی لہو سے سندھو دیش کا جو مشعل روشن کیا ہے وہ سندھ دھرتی کے باسیوں کی روشن مستقبل کا ضامن ہے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اندورن سندھ پارٹی کے تمام زون جسقم کے ہڑتال کی کال کا بھرپور ساتھ دیں اور سندھ میں بسنے والے بلوچ فرزند سرزمین کی آزادی کیلئے یکجاہو کر قابض ریاست کے خلاف قومی آگاہی کے موثر حکمت عملیوں کو بروئے کار لائیں گزشتہ دنوں آواران لباچ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے پارٹی کے دو ،دوزوا ہ لطیف بلوچ اور سجاد بلوچ کو نشانہ بنا کر شہید کیا،شہیدوں کی قربانی پر انکو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج بھی فورسز نے آواران کے علاقے تیرتیج گورستانی اور ہارونی ڈن ّ کے علاقوں پہ سول آبادی کو نشانہ بنا کر لوٹ مار کی اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فورسز کی بڑی تعداد کو مشکے آواران،ہوشاپ و گرد نواح میں جمع کیا جا رہا ہے تاکہ بلوچ نسل کشی و جاری آپریشن میں تیزی لائی جا سکے،کچھ روز سے ان علاقوں میں فورسز کی فضائی و زمینی نقل و حرکت میں اضافہ نے ہمارے خدشات کو یقین میں بدل دیا ہے شاپک ،شہرک جو ایک ہفتہ سے فورسز کے گھیرے میں ہیں تاحال ریاستی بدمعاشیاں جاری ہیں مہذب دنیا کے اداروں کی عدم توجہی کے باعث آج ریاست بلوچ سرزمین پہ سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں