قلعہ سیف اللہ سے دوران گشت پولیس نے دو لاشیں برآمد کرلیں

بدھ 19 نومبر 2014 23:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) ضلع قلعہ سیف اللہ سے دوران گشت پولیس کو دو لاشیں ملی جنہیں شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں رکھواد یا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کلی کوٹکہ کیدر کراس مسلم باغ کے قریب سے پولیس کو دوران گشت 25اور 30سالہ دو افراد کی لاشیں ملی پولیس کے مطابق دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں رکھوادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں