قلعہ سیف اللہ ‘گھر میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق

منگل 18 نومبر 2014 13:14

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) قلعہ سیف اللہ میں گھر میں گیس بھرنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق مرنیوالوں میں ماں اور دوبچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مبینہ طورپر سردی سے بچنے کے لیے ماں چولہا جلا کر سوگئی تھی اور کمرے میں گیس بھرجانے کی وجہ سے تینوں کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں