پولیس مشکل حالات میں خودکوتنہانہ سمجھے پاکستان آرمی اوراس کے تمام اثاثے بلوچستان پولیس کے ساتھ ہیں،کمانڈنٹ سدرن کمانڈ

پیر 27 اکتوبر 2014 16:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء ) کمانڈنٹ سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ پہلے سے آزادبلوچستان میں آزادی ڈھونڈنے والے کو نسی آزادی کے متقاضی ہیں ضرب عضب کے نتیجے میں وہاں سے نکلے ہوئے لوگ ملک میں افراء تفریپھیلاناچاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحادواتفاق اوربلند حوصلوں کے ذریعے ناکام بنائیں گے پولیس ان مشکل حالات میں خودکوتنہانہ سمجھے پاکستان آرمی اوراس کے تمام اثاثے بلوچستان پولیس کے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے پاک آرمی کے زیراہتمام پولیس اہلکاروں کی تربیت کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،صوبائی وزراء ارکان اسملبی سول وفوجی آفیسران بھی موجود تھے کمانڈنٹ سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ پولیس کے جوانوں نے انتہائی مختصرعرصے میں لگن اورمحنت سے جوتربیت حاصل کی اس پرپولیس کے جوان اورآرمی کے اساتذہ مبارکبادکے مستحق ہیں پولیس کے جوانوں کاجذبہ دیکھ کرہمارے بھی حوصلے بلند ہوئے ہیں جن حالات سے ہماراملک دوچارہے اس میں ہمارادشمن سٹریٹ کرائم،دہشتگردی صوبے کوتوڑنے جیسے عوامل میں مصروف عمل ہے پولیس کو پورے جذبے کے ساتھ ملک دشمنوں سے نبردآزماہوناہے اوراپنے صوبے اورشہرکے عوام کے جان مال اورآبرو کے تحفظ کو یقینی بناناہوگااوردشمن کے سامنے اس طرح سیسہ پلائی دیواربنناہوگا کہ اس کے تمام ترعزائم خاک میں مل جائے انہوں نے کہاکہ آج قومی پرچم ملک کے جوانوں کے ہاتھ میں ہے اورجب یہ پرچم قوم کے جوان اٹھالیتے ہیں توکوئی بھی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتابلوچستان پولیس خود کوتنہاتصورنہ کریںآ رمی ایف سی اوراس کے تمام اثاثے بلوچستان پولیس کی ملکیت اورہم محاذ پران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی بلوچستان پولیس کے تین بیج پاک آرمی سے تربیت حاصل کرکے اپنے فرائض احسن انداز میں اداکررہے ہیں اوران کی کارکردگی سے پولیس حکام مطمئن اورخوش ہیں نئے تربیت حاصل کرنیوالے نوجوان بھی اپنی ذمہ داریاں اسی جانفیشانی سے اداکریں انہوں نے کہاکہ گزشتہ دوربدامنی کے چند ایک واقعات رونماہوئے مگربلوچستان اورکوئٹہ کے عوام کویہ کہناچاہتاہوں کہ وہ مایوس نہ ہوبلکہ اپنے اندراتحاداتفاق کویقینی بناتے ہوئے اپنے حوصلے بلند کرے اوربہادری کے ساتھ اس خوف کے آسیب کو توڑے ہم سب ملکردشمن کوشکست دینگے انہوں نے کہاکہ پاک آرمی ضرب عضب میں مصروف ہے وہاں سے نکلے ہوئے لوگ یہاں آکراوریہاں کچھ لوگ ملک میں افراتفریح پھیلاناچاہتے ہیں جنہیں ناکام کرنے کیلئے ہمیں ملکرجدوجہد کرناہوگی جونوجوان کسی کے بہکاوے میں آکراپنے بہن بھائیوں کی جانیں لے رہاہے میں ان سے کہناچاہتاہوں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھوک اورافلاس ہے مگراس کی بنیاد پراورکسی کے بہکاوے میںآ کراپنے وطن کے لوگوں کونہ ماروں بھوک سے غیرت کی موت مرجاؤ مگراپنے لوگوں پر ظلم مت کروبلوچستان میں آزادی ڈھونڈنے والے کونسی آزادی ڈھونڈ رہے ہیں بلوچستان توپہلے ہی آزاداورخودمختیارہے جس میں بہت سے نعمتیں موجود ہے ایسے لوگ خود بھی پرامن رہے اورلوگوں کو پرامن رہنے دیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں جرائم کے خاتمے کیلئے موٹرسائکل پولیس فورس کاآغاز کرنے جارہے ہیں جبکہ 15سروس کی طرز پروزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں ایک امدادی سروس بھی شروع کی جارہی ہے جس پر عوام ہمیں کسی بھی مشکوک نقل وحرکت اورافراد سے متعلق آگاہی دے سکتے ہیں اوراس سروس کانمبر786رکھناچاہتے ہیں کوئٹہ کے عوام پولیس کی سختی پربرہم نہ ہوبلکہ احسن اخلاق کامظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ یہ تمام تراقدامات شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہیں ہم ملکربھی جرائم کاخاتمہ کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں