کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:30
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جمعہ کے روز جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور ان کے بم دھماکے میں محفوظ رہنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے کہ حملہ آور اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہوسکا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حملہ کی خبر بلوچستان اور ملک کے عوام کے لئے انتہائی تکلیف دہ اور باعث تشویش تھی اور ان سمیت ملک بھر کے عوام جے یو آئی کے قائد کی زندگی کے لئے فکر مند اور ان کی سلامتی کے لئے دعا گو تھے۔
انہوں نے کہ جمعیت علماء اسلام کو ملک اور بلوچستان کے عوام کی ایک بڑی حمایت اور تائید حاصل ہے اور ایک قدآور اور بڑی جماعت کے قائد کو نشانہ بنانے کی کوشش ملک میں انتشار اور انارکی پیدا کرنے کی گہری سازش تھی لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم اور نوازش ہے کہ پاکستان ایک بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔(جاری ہے)
اس موقع پر جے یو آئی کے قائد نے وزیراعلیٰ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جمعرات کے روز ہونے والے خودکش حملے سے متعلق تفصیلات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس قسم کی گھناؤنی کاروائی کا مقصد ہمیں عوام سے دور رکھنے کی سازش اور کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز ہونے والے خودکش حملہ سے متعلق جماعت کے ذمہ داروں نے بتایا کہ حملہ آور میری گاڑی کا دروازہ کھول کر حملہ کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن ایک ذمہ دار حملہ آور کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے دور دھکیلنے میں کامیاب رہا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں بلوچستان اور ملک میں امن وامان اور سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلاً تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما آغا فضل الرحمن شاہ اور وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر جمال شاہ کاکڑ بھی موجود تھے۔قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف جسٹس آف پاکستان ججزدھمکی آمیز خطوط پر فل کورٹ بینچ تشکیل دیں، مولانا محمد شفیق دولتزئی
بچے ملک کے مستقبل کے معمار ہے انکو اچھی تعلیم کی بدولت ہی ایک بہترین اور باشعور فرد بناسکتے ہیں ، سیکرٹری ..
غ*قلعہ سیف اللہ، ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک سمینار اور ریلی کا انعقاد
مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا خواہاں ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی
بلوچستان میں مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، مولانا محمد شفیق دولتزئی
۷نومنتخب وزیر اعظم مسائل کے حل اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں گے، مولانا محمد شفیق ..
&تعلیمی سال 2024 کا آغاز آو بچوں سکول چلیں کے نعرے سیہو چکا ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
مذہبی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش جاری ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی
جمعیت (س) دھرنوں اور احتجاجوں کا حصہ نہیں ہے اور نہیں بنے گی، مولانا محمد شفیق دولتزئی
بلوچستان، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد
قلعہ سیف اللہ میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکہ‘ 8 افراد جاں بحق
سبی میں تحریک انصاف کی ریلی پر دھماکہ دردناک اور افسوسناک ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی
قلعہ سیف اللہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی