کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں سرچ آپریشن مکمل ہوگیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں جاری آپریشن دوسرے روز مکمل ہوگیا تاہم کوئی غیر ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل کوئٹہ محمدآصف بٹ کی نگرانی میں فرنٹیر کور بلوچستان ، اے ٹی ایف ، آر آر جی اور بلوچستان کانسٹیبلری کے 300اہلکاروں نے جیل کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیکر دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رکھا جو رات گئے مکمل ہوگیا تاہم جیل سے کسی بھی قسم کی کوئی غیر ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوا۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں