افغانستان کی پاکستانی چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ،بروقت جوابی کارروائی پر مخالف توپیں خاموش،سرحدی محافظوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے جاری رہا ،ہمارا ایک افغان اہلکار ہلاک ہوگیا ،پاکستان نے ہمارے علاقے میں غیرقانونی تعمیرات شروع کررکھی ہیں،افغان حکام کا دعویٰ ،غیرقانونی تعمیرات کا افغان دعویٰ مسترد،ایساکوئی اقدام نہیں اٹھایا،فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاکستانی سیکورٹی حکام ۔ اپ ڈیٹ

جمعرات 15 مئی 2014 19:27

قلعہ سیف اللہ/قندھار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر افغان فورسزکی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی تاہم پاکستانی فورسزکی جانب سے بروقت کارروئی پر افغان توپیں خاموش کرادی گئیں،جبکہ افغانستان نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستانی فورسزکی فائرنگ سے ان کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا،ادھر پاک فوج نے قندھار میں کوئی نئی تعمیرات شروع کرنے کے افغان دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایساکوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا، جمعرات کو بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،پاکستانی سیکورٹی حکام نے بتایاکہ سرحد کے قریب قائم افغان چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسزکی قلعہ سیف اللہ کے نزدیک لوئی بند میں قائم چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے بروقت اوربھرپورجوابی کارروائی کی،انہوں نے کہاکہ اس دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،ایک سیکورٹی افسرنے کہاکہ قندھارمیں پاکستانی فورسزکی جانب سے کوئی نئی تعمیرات کرنے کا افغان دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے ایساکوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا،ادھر افغان حکام نے الزام عائد کیاکہ پاکستانی فورسزکی قندھار میں قائم چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ان کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیاجبکہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ پاکستانی سرحدی فورسزنے ان کے علاقے میں غیرقانونی تعمیرات شروع کررکھی ہیں، افغان صوبے قندھار میں پولیس ترجمان ضیاء درانی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے محافظوں کے درمیان جھڑپ جمعرات کی صبح ہوئی، جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی،درانی کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے راکٹوں سمیت بھاری ہتھیاروں استعمال کیا گیا،ادھر قندھار میں حکومت کے ایک ترجمان دواخان مناپل نے الزام عائد کیا کہ فائرنگ کا یہ تبادلہ افغانستان سرحدی علاقے ضلع معروف میں اس وقت ہوا جب پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں نے افغانستان کی حدود میں ایک چیک پوسٹ تعمیر کرنے کی کوشش کی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں