قلعہ سیف اللہ،جے یوآئی کے بارہ کونسلربلامقابلہ منتخب ہوگئے،سات دسمبر کوپورے ضلع میں کلین سویپ کریں گے،مولاناعبدالواسع کا تقریب سے خطاب

منگل 12 نومبر 2013 22:02

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2013ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں بارہ کونسلربلامقابلہ منتخب ہوگئے۔یونین کونسل پتاوٴدولرزئی کے آٹھ کونسلرجن میں مولوی نظرمحمد،مولوی رحیم الدین،مولوی آزادخان،مولوی زین اللہ،مولوی رفیع اللہ،حاجی خنڈی خان،مولوی محمدیوسف اورحبیب اللہ شامل ہیں اسی طرح تحصیل مسلم باغ میں دوکونسلرمولوی نجیب اللہ اورمحمدصادق اوردوکونسلرتحصیل قلعہ سیف اللہ کے یونین پتاوٴ سیبزئی میں بلامقابلہ منتخب ہوگئے جنہیں جمعیت کے کارکنوں اورمقامی لوگوں نے بڑی تعدادمیں ان کی رہائش گاہوں پرجاکرمبارکباددی۔

درین اثناء صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولاناعبدالواسع نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے کونسلروں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ قلعہ سیف اللہ جے یوآئی کاگڑھ ہے،سات دسمبرکوبھی پورے ضلع میں کلین سویپ کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی دفترمیں بلامقابلہ منتخب ہونے والے کونسلروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں بڑی تعدادمیں کارکنوں نے بھی شرکت کی،اس موقع پرمولوی عبدالنافع ،مولوی غلام محمداوردیگرنے بھی خطاب کیا ۔

مولاناعبدالواسع نے کہاکہ ماضی میں بھی یہاں پورے ضلع میں جمعیت ہی نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ گیارہ مئی الیکشن میں بدترین دھاندلی کے باوجودیہاں کی قومی اورصوبائی نشستوں پرجمعیت کے امیدوارکامیاب ہوئے اس بارپھرجمعیت ہی کامیابی حاصل کرے گی جس کاثبوت بارہ کونسلروں کابلامقابلہ انتخاب ہے انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں یہ واحدضلع ہے جہاں ایک ہی پارٹی کی اتنی بڑی تعدادمیں کونسلربلامقابلہ منتخب ہورہے ہیں اوریہ جمعیت علماء اسلام کے لئے اعزازاوراچھی کارکردگی کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ آج ایک بارثابت ہواکہ ضلع قلعہ سیف اللہ کے عوام جمعیت علماء اسلام کے منشورپرغیرمتزلزل یقین رکھتے ہیں اورعلماء سے محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج انتخابات سے قبل جمعیت کے کونسلربلامقابلہ منتخب ہورہے ہیں انہوں نے کاکنوں اورعوام پرزوردیاکہ وہ بلدیاتی الیکشن کے لئے بھرپورتیاری کریں سات دسمبرکوایک بارپھرثابت کریں گے کہ کامیابی جمعیت کی مقدرہوگی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں