قلعہ سیف اللہ ، پشاور سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ الٹ گئی ، پانچ افراد جاں بحق ، 25سے زائد زخمی ، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی کے حصے کاٹ کر زخمیوں کو نکالا ، بعض کی حالت نازک ،ڈسٹرکٹ ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں ڈاکٹر اور ادویات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 13 اکتوبر 2013 15:58

قلعہ سیف اللہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر۔2013ء) پشاور سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ کے الٹنے سے پانچ مسافر جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ز،خمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ، مقامی لوگوں اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی کے حصے کاٹ کر زخمیوں کو نکالا ۔اطلاعات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والے مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے پانچ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں عینی شاہدین کے مطابق مقامی لوگوں نے آپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالا زخمیوں کو نکالنے کیلئے بس کے کئی حصوں کو کاٹنا پڑا ۔ بعد ازاں حادثے کی اطلاع پرلیویز اورامدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پرپہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قلعہ سیف اللہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں سے محمد عمران اور غلام علی بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں ڈاکٹر اور ادویات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمی افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ ریفر کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس حادثے کو تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹنے کا نتیجہ قرار دیا جاسکتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں