قلعہ سیف اللہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

اتوار 16 جون 2013 23:19

قلعہ سیف اللہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون۔2013ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے مسلم باغ کے قریب واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، حملہ آوروں کی فائرنگ سے چیک پوسٹ پر موجود 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔اس سے قبل مستونگ میں دشت کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے سابق گورنر ذوالفقار مگسی کے عزیز مہر اللہ مگسی کو ان کے ڈرائیور اور گن مین سمیت اغوا کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں