قلعہ سیف اللہ کے ترقیاتی کاموں پرماتم کرنے والے اپنی کارکردگی بتائیں،مخالف امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیراورسابق سنیئرصوبائی وزیرمولاناعبدالواسع کا ضلعی مجلس عاملہ اور ماتحت حلقوں کے امراء اور ناظمین سے خطاب

جمعہ 5 اپریل 2013 20:36

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5اپریل۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیراورسابق سنیئرصوبائی وزیرمولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ ضلع قلعہ سیف اللہ کے ترقیاتی کاموں پرماتم کرنے والے اپنی کارکردگی بتائیں،مخالف امیدواروں کی اللہ تعالیٰ کے فضل اورعوام کی بھرپورتائیدسے ضمانتیں ضبط کرادیں گے۔ وہ جمعرات کے روزضلعی دفترمیں ضلعی مجلس عاملہ اورتمام ماتحت حلقوں کے امراء اورنظماء عمومی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اجلاس سے مولوی غلام محمد،مولوی عبدالنافع،مولوی عبدالظاہر،مولوی انوارالدین اوردیگرنے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اورمختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،8اپریل کوقلعہ سیف اللہ اورمسلم باغ میں انتخابی دفتروں کا افتتاح کیاجائے گااور9اپریل کو کان مہترزئی سے دورے کاآغازکردیاجائے گاجبکہ چاربڑے جلسے منعقدکئے جائیں گے جس کے مطابق15اپریل کوکان مہترزئی میں،25اپریل کوتحصیل لوئی بندمیں،03مئی کومسلم باغ میں اورآخرمیں07مئی کوقلعہ سیف اللہ میں ایک بڑاجلسہ عام منعقدکیاجائے گاان جلسوں میں اہم شخصیات جمعیت میں شمولیت اختیارکریں گی۔

(جاری ہے)

مولاناعبدالواسع نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت نے رواداری اورمفاہمت کی سیاست کومتعارف کروایابعض تانگہ پارٹیوں کی جانب مسلسل جمعیت پربلاجوازتنقیدسے عوام کوان کی سیاسی عدم بلوغت اورذہنی پستی کی تصویرسامنے آگئی ،بلاتفریق عوامی خدمت اورسیاسی تعصب کی بناء پرہمیں گالیاں دی گئیں اب انہیں انتخابات میں عوام عبرتناک سبق دینگے انہوں نے کہاکہ جمعیت صوبے کی حقیقی ترجمان پارٹی ہے ،عوامی قوت سے محروم پارٹیاں دوسروں کاسہارالیکراقتدارمیں آنے کاخواب چھوڑدیں عوام انہیں اس باربھی ماضی کی طرح مستردکردیں گے وہ دوبارہ اٹھنے کی قابل نہیں رہیں،انہوں نے کہاکہ جمعیت کبھی بھی ملک کے خلاف سازش کاحصہ نہیں بنی ہے،جمعیت اصولی سیاست پریقین رکھتی ہے،ہماراضمیرمطمئن ہیں ہم جہاں بھی عوام کے پاس جاتے ہیں وہ ہمارااستقبال کرتے ہیں مخالفین کے پاس الزام تراشیوں اورگالیوں کے سواکچھ نہیں انتخابات میں انہیں اپنی مقبولیت کااندازہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں