پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات محلوں میں عوامی اجتماعات، پشتونخوا میپ نے عوامی حقوق واختیار کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ، اس راہ میں پارٹی رہنماؤں کارکنوں نے جدوجہد کی نئی تاریخ رقم کی ہے ، مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ہمشہ ہمارے عوام کے معصوم جذبات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ کر کرپشن ولو ٹ مار کی وہ کارنامے سرانجام دیئے،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،عبدالحلیم پہلوان،صلاؤالدین خان ،حاجی جمال اور دیگرکا اجتماعات سے خطاب

منگل 12 فروری 2013 23:05

کوئٹہ /چمن / قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کوئٹہ ،چمن اور قلعہ سیف اللہ کے مختلف مقامات محلوں میں عوامی اجتماعات منعقد ہوئے کوئٹہ کے حاجی غیبی روڈ میں حاجی دوست محمد بڑیچ کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ،نصراللہ زیرے ،عبدالرزاق بڑیچ،حاجی فخرالدین بڑیچ اور ایوب درانی نے خطاب کیا۔

چمن کے آریانہ دامان علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام گلدارہ باغچہ،چمن شار دوئم اور چمن شارعلاقائی یونٹ کے زیر اہتمام عوامی اجتماعات منعقد ہوئٰے جس سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،عبدالحلیم پہلوان،صلاؤالدین خان ،حاجی جمال،احمد خان اچکزئی، عبدلقیوم خدکو، حاجی وزیر نانو، عبدالشکور ، انور علی،عبدالحمید اور افضل خان نے خطا ب کیا ۔

(جاری ہے)

قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام گوال علاقائی یونٹ سے مربوط کلی شنہ لشتہ حیدرزئی اور گاڑہ علی خیل کے مقامات پر اجتماعات سے ضلعی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور خان،سید اکبر کاکڑ،حاجی محمد عارف جوگیزئی،کمال خان کاکڑ،ملک گل محمد اور یاسر کلیوال نے خطاب کیا۔جبکہ کوئٹہ کے شالدہ علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام فردوس سٹریٹ میں حاجی عمر قریش کی رہائش گاہ پر# عوامی اجتماع سے نصراللہ زیرے،عبدالرزاق بڑیچ ،علی محمد ترین،نظام عسکر ،ڈاکٹر حبیب اللہ، حاجی عمر قریش ، عبدالجبار خان خلجی، عبدالراحمن بڑیچ اور غنی مہمند نے خطاب کیا۔

اور کوئٹہ کے پشتون درہ علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام محمد خیر روڈ پر عوامی اجتماع عبدالجبار غیبزئی کی رئائش گاہ پر معقد ہوا جس پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن صاحب خان بڑیچ،شراف خان،اور احسان کاکڑ نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ نے عوامی حقوق واختیار کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور اس راہ میں پارٹی رہنماؤں کارکنوں نے جدوجہد کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ہمشہ ہمارے عوام کے معصوم جذبات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ کر کرپشن ولو ٹ مار کی وہ کارنامے سرانجام دیئے جس سے دنیا حیران رہ گئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سابقہ کرپٹ حکومت نے عوامی خزانے کے اربوں کھربوں روپے ہڑپ کرلیے اور اس دوران عوامی فلاح وبہبود کا کوئی منصوبہ نہیں بن سکا کوئٹہ سمیت جنوبی پشونخوا کے تمام اضلاع کے عوام ہر قسم کے بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم ہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے سدباب کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور نہ چشمہ ڈیرہ اسماعیل خان راستہ برائے ژوب بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی گئی اور نہ ہی زیر زمین پانی کی سطح کے لیے ڈیموں ور نہ ہی کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر کی گئی کوئٹہ چمن ،قلعہ سیف اللہ ژوب اور تا مغل کوٹ کی شاہراہ بنائی گئی اور نہ ہی لورالائی میختر تا رکھنی کی اہم شاہراہ کا کام مکمل ہوسکا اسی طرح کچھ ہرنائی کی شاہر اہ تاہنوز خستہ حال ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرپٹ صوبائی حکومت کے دور میں تعلیمی نظام ابہتری کی صورتحال کی وجہ سے ختم ہوکر رگئی۔

ہسپتالوں ،ڈسٹرکٹ ہسپتالوں ،رورلر ز اور بیسک ہیلتھ میں علاج معالجہ نا پید ہوچکا ہے غرض کہ تمام تر حکومتی اور عوامی ادارے تباہی وبربادی کے اخری حد کوچھونے لگی حکومتی ریٹ کا نام ونشان دور دور تک نظر نہیں آرہی تھی۔عوام جان ومال کے تحفظ کے سنگین مسئلے سے دوچار ہوگئے ہزاروں لوگ دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کے شکارہوئے مگر ان تمام صورتحال کے باوجود سابقہ کرپٹ حکومت کے کانوں پر جو تک نہیں رنگتی تھی۔

مقررین نے کہا کہ ہمارے عوام ان کرپٹ عناصر کا احتساب کرینگے اور آنے والے الیکشن میں ان بدعنوان لوگوں کھلی طورپر شکست سے دوچار کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو بلاتاخیر ان کرپٹ عناصر کے خلاف اقدامات اٹھائے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اپنی زمہ داریوں کو نبھائے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں