قلعہ سیف اللہ ‘نامعلوم افراد کی سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ ، ایک مزدور جاں بحق ،4زخمی

منگل 4 دسمبر 2012 13:31

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔4دسمبر 2012ء ) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم افراد کی سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں چند مزدور ایک مقامی سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ4 مزید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا،واقعہ کے بعد مقامی لیویز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی گئیں،تاہم فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا سبب معلوم نہیں ہوسکاہے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں