قلعہ سیف اللہ، غیر ملکی این جی او کے چار اہلکار اغوا

جمعہ 19 فروری 2010 18:46

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19 فروری۔ 2010ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے غیر ملکی این جی او کے چار اہلکاروں کو اغواء کرلیا گیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو مغویوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

مرسی کور پ نامی غیر ملکی این جی او کے اہلکار شفیق افتخار،ڈاکٹر آصف عباسی،اور ببرک سلیمان ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں ژوب سے کوئٹہ آرہے تھے کہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے مرغہ فقیر زئی سے انہیں اغواء کرلیا گیا ۔ بتا یا گیا ہے مرسی کورپ نامی این جی او گزشتہ پندرہ سالوں سے مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہے ،بلوچستان کے انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں