بلوچستان میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں سترہ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔اپ ڈیٹ

جمعہ 21 ستمبر 2007 21:23

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2007ء) بلوچستان میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں سترہ افراد اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں بارہ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسافر ویگن میں سو ار اٹھار ہ افراد کو ئٹہ سے قلعہ سیف اللہ جارہے تھے کہ نسائی کے مقام پر ڑوب سے آنے والی بو لان اسکاوٴٹس کی گاڑی سے ٹکراگئی،جس سے بارہ افراد جاں بحق اور سات شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو قلعہ سیف اللہ اور مسلم با غ کے اسپتالو ں میں لایا گیا جہاں پر دو کی حالت نا زک بتائی گئی ہے ، زخمیو ں میں بو لان اسکاوٴٹس کا ایک جوان بھی شامل ہے ۔ ادھر کراچی سے بلوچستان کے علاقے شاہ نورانی جاں ے والی زائرین سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ نورانی موڑ کے مقام پر پیش آیا جہاں بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول اسپتال حب روانہ کردیا گیا ہے ۔ شاہ نورانی کا سالانہ عرس نو رمضان لمبارک کو شروع ہوتا ہے جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے ایک ہفتہ قبل ہی زائرین پہنچناشروع ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں