پشین، صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ

صحت سے متعلق شعور اگاہی سے ہی معتدد بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکتا ہے صحت مند بچے کی پیدائش کے لئے ماں کا صحت مند ہونا بھی ضروری ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین

بدھ 25 اپریل 2018 21:18

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے صحت سے متعلق شعور اگاہی سے ہی معتدد بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکتا ہے صحت مند بچے کی پیدائش کے لئے ماں کا صحت مند ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ ایک صحت مند معاشرے کو تشکیل دینے کے لئے بچے کا صحت مند ہونا لازمی ہے انکے غزائی اور جسمانی ضروریات کے ساتھ ساتھ پیار اور محبت کا برتاو بچے کی نشونما پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں چونکہ ایک بچے کی سماجی ، نفسیاتی ۔

(جاری ہے)

اعر جسمانی صحت پر گھر سے باہر کا موحول اثر انداز ہوتا رہتاہے ماں اور بچے کی نگہداشت ان کی پرورش اور ان کی صحت کے تقریبا ہرپہلو کا جائزہ لینا پڑھتا ہے جس کے لئے ماں وں کو شعور اگاہی دینا اشد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ماں اور بچے کے صحت سے متعلق ہفتے کے بارے میں منعقدہ سمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کواڈنیٹر ڈاکٹر ظہیر احمد شاہ اور حاجی محمد اغظم بھی موجود تھے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہدایات جاری کردی گئی کہ 23 اپریل 20818 سے شروع ہونے والت ماں اور ان کے بچے کے صحت کے بارے میں فیلڈ اور کمیونٹی میں جاکر ہیلتھ ایجوکیشن کے بارے ماں اور بچے کے صحت کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور پیدائش سے لے کر دوسال تک بچوں کو نومہلک بیماریوں سے بچاو کے ٹیکے لگائیں 2 سال سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کو کیڑے مار ادوایات دیں دے اس سلسے میں تمام کمیونٹی سے گزارش ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ خصوصی تعاون کریں تاکہ ماں اور بچے کے صحت پر اثرانداز ہونے والے تمام بیماریوں کا تدارک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں