غیر حتمی حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دیا جائے، سید مطیع اللہ آغا

منگل 17 اپریل 2018 20:55

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) سابق ا سپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا ضلعی امیر مولاناکمال الدین ،ضلعی نائب امیرعبدالواحدصدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمیعت علماء اسلام ہمشہ دین اسلام،آئین پاکستان اور حقوق عوام کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر پورا یمان رکھتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر حتمی حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دیا جائے۔

تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جا سکے۔جبکہ نئی حلقہ بندیوں پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمیعت علماء اسلام حلقہ پی بی 19پشین (1)حلقہ پی بی 20پشین (2)حلقہ پی بی 21پشین (3)میں انتظامی یونٹس،پٹوار،اور آبادی کے تناسب کو مناسب طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چونکہ ضلع پشین کے تینوں حلقہ جات غیر جانبدارانہ اور منصفانہ طور پر صاف اور شفاف طریقہ سے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مزکورہ حلقہ بندیوں پر جمیعت علماء اسلام کے کارکنان اور عہدیداران سب نے اطمنان ظاہر کی ہے۔جبکہ نئی حلقہ بندیوں کو تسلیم نہ کرنے اوراعتراضات کا سہارا لینے والے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف عمل ہیں۔نئی حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دینے کی استدعا الیکشن کمیشن کو بجھوا دی گئی ہے۔

آئندہ الیکشن میں عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا۔کیونکہ حق کی جیت سے ہی قومی حقوق کا محاصل ہو گا۔اور آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل ملک میں بھر پور قوت کے ساتھ ابھرے گی۔کیونکہ گزشتہ دور میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔جبکہ جمیعت علماء اسلام عوام کو برابری کی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔حتمی شکل دے کر نوٹیفیکیشن کا اجراء کیا جائے۔تاکہ ضلع کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں