پشین میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق

اتوار 15 اپریل 2018 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) پشین میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق تفصیلات کے مطابق اتوار کو پشین میں شادی کی تقریب میں ہوئی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے 12سالہ محمد خان ولد تاج محمد شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال کوئٹہ کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا مزید کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں