آئندہ انتخابات میں لسانیت،قومیت،زئی اور خیلی کی سیاست کرنیوالے بے نقاب ہو جائیں گے،سابق ا سپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا

منگل 10 اپریل 2018 18:37

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) سابق ا سپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا ضلعی امیر مولاناکمال الدین ،ضلعی نائب امیرعبدالواحدصدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں لسانیت،قومیت،زئی اور خیلی کی سیاست کرنے والے بے نقاب ہو جائیں گے۔عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے عالم سے دو چار کر دیاہے۔

جبکہ جمعیت علماء اسلام نے ہمشہ دین اسلام،آئین پاکستان اور حقوق عوام کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر پورا اطمنان رکھتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر حتمی حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دیا جائے۔تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جا سکے۔نئی حلقہ بندیوں پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمیعت علماء اسلام حلقہ پی بی 19پشین (1)حلقہ پی بی 20پشین (2)حلقہ پی بی 21پشین (3)میں انتظامی یونٹس،پٹوار،اور آبادی کے تناسب کو مناسب طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ضلع پشین کے تینوں حلقہ جات غیر جانبدارانہ اور منصفانہ طور پر صاف اور شفاف طریقہ سے بنائے گئے ہیں۔انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مزکورہ حلقہ بندیوں پر جمیعت علماء اسلام کے کارکنان اور عہدیداران سب نے اطمنان ظاہر کی ہے۔جبکہ نئی حلقہ بندیوں کو تسلیم نہ کرنے والے خوف ذدہ ہیں۔اعتراضات کا سہارا لینے والے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

نئی حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دینے کی استدعا الیکشن کمیشن کو بجھوا دی گئی ہے۔اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا۔اور حق کی جیت سے ہی حقوق کا محاصل ہو گا۔اور آئندہ الیکشن میں جمیعت علماء اسلام ملک میں بھر پور قوت کے ساتھ ابھرے گی۔کیونکہ گزشتہ دور میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔جبکہ جمیعت علماء اسلام عوام کو برابری کی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔حتمی شکل دے کر نوٹیفیکیشن کا اجراء کیا جائے۔تاکہ ضلع کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جا سکی

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں