پشین، پشتونخوامیپ کے دور حکومت اور ان کے ہر سطح کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی تمام عوام پر عیاں ہیں، سردار مصطفی خان ترین

پشین،پشتونخوامیپ کی قیادت عوام دوست سیاست سے وطن کے عوام کو ہر قسم کے مشکلات سے نجات دلا کر رہیگی ، رہنماء پشتونخواملی عوامی پارٹی

اتوار 8 اپریل 2018 23:20

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ اور ان کی قیادت کی وطن دوست ، عوام دوست سیاست اور جدوجہد ہی پشتونخواوطن کے عوام کو ہر قسم کے مشکلات سے نجات دلا کر رہیگی ۔ پارٹی عہدیدار اور کارکن اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کرتے ہوئے جدوجہد تیز کردیں اور ترقیاتی کاموں کے بروقت معیاری تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے ان کی نگرانی کرے۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی سردار مصطفی خان ترین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری میئرسید شراف آغا نے منزری علاقائی یونٹ کے علاقائی کمیٹی کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف امور پر بحث ومباحثے کے بعد فیصلے کیئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ کے دور حکومت اور ان کے ہر سطح کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی تمام عوام پر عیاں ہیں اور ہر علاقے میں ہر شعبہ زندگی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوچکے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی جبکہ ماضی کے نام نہاد نمائندوں نے اسلام کے مقدس نام پر ہر شعبہ زندگی میں عوام کو دھوکہ دیا اور ان کے ادوار کا کوئی بھی ترقیاتی سیکم برسرزمین موجود نہیں بلکہ ہمیشہ مذہب کو اپنے ذاتی وگروہی اقتدار کیلئے استعمال کرتے رہے اور آج کی طرح حکومت میں وزارتیں لینے کے باوجود دن رات اسلام ہی کے نام پر دروغ گوہی سے کام لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وطن میں ان ہی عناصر نے بدترین کرپشن اور لوٹ مار کی بنیاد رکھ کر عوامی خزانے کو قبضہ گروں کے ہاں میں ہاں ملاتے رہے اور اندرون خانہ اپنے ذاتی بینک بیلنس بڑھاتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ ان کے اکابرین بالخصوص خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے ویژن ،جدوجہد اور قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ اس دو قومی صوبے کے عوام کو ووٹ کا حق ملا ۔ انہوں نے کہا کہ غیور عوام ان تمام عناصر کو ہمیشہ کی طرح مسترد کرینگے جو عناصر سیاست جیسی عبادت اور خدمت کے شعبے کے نام پر دن رات دروغ گوہی سے کام لیتے ہیں اور جو عناصر اپنے وطن کی حق ملکیت اور حق حاکمیت کا دعوی کرنیکی جرات نہیں رکھتے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں