ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشین کے انتخابات میں نورخان ترین ایڈؤوکیٹ صدر، سید امداد شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

اتوار 1 اپریل 2018 22:00

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشین کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018-19مکمل ہوگئے ۔ صدر نورخان ترین ایڈوکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری سید امداد شاہ ایڈوکیٹ منتخب ہوئے۔بلوچستان بار کونسل کی ہدایت پر پریزائیڈنگ آفیسر عبدالمناف بادیزئی ایڈوکیٹ اور عبدالعلی عادل ایڈوکیٹ کے زیرنگرانی جوڈیشل کمپلیکس پشین میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدرنورخان ترین ایڈوکیٹ ،سینئرنائب صدر میروائس خان ترین ایڈوکیٹ ،نائب صدر آخیان گل کاکڑ ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری سیدامدادشاہ ایڈوکیٹ، جوائینٹ سیکرٹری شیرمحمدکاکڑ ایڈوکیٹ، لائبریری سیکرٹری اصغرخان درانی ایڈوکیٹ اورفنانس سیکرٹری زینت اللہ ہیکلزئی ایڈوکیٹ منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پشین بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نورخان ترین ایڈوکیٹ نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے وکلاء کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے، ہمیں سائلین کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہوگی،اٴْنہوں نے کہا کہ پشین بار نے ہردور میں ملک کے دیگر وکلاء تنظیموں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتے ہوئے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی اور ایک حقیقی جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے قابل فخر کردار اًدا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں