پشین، ضلعی صدر حمید اللہ کی زیر صدارت پیرامیڈک اسٹاف کا اجلاس

پیرامیڈک سٹاف کے تحفظات اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو اسیوسی ایشن ایک پھر احتجاج کا راستہ اپنا نے پر مجبور ہو جائے گا ،سید آمین اللہ بشر

منگل 27 مارچ 2018 20:43

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ایک آئنی اور رجسٹرڈ ایسوسی ایشن کے حیثیت سے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کیلئے جدوجہد کرتے چلے آرہے ہیں پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کی حق میں اکتوبر 2016سے لے کر 2017 تک پر آمن احتجاج کیا جس میں محکمہ صحت کے اعلی عہدہ داران اور وزیر اعلی نے مطالبات حل کرنے کا یقین دلایا ۔

پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں نے سابق وزیراعلی اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا تھا پیرامیڈیکس کے مطالبات کو جلد ازجلد حل کرایا جائے تاکہ پیرامیڈیکس کا خدشاد دور ہو ان خیالات کا اظہار پیرامیڈک اسٹاف کے ضلعی صدر حمید اللہ گران نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی سرپرست اعلی سید آمین اللہ بشر ۔

(جاری ہے)

سنئیر نائب صدر تیمور خان ترین ۔

فنانس سیکریٹری حاجی امیر محمد خان ۔ اور زین اللہ کاکڑ ۔ حاجی عبدالخالق ۔ محمد رفیق توحیدی ۔ نعمت اللہ ترین ۔ امان اللہ بوستان حاجی نظام الدین ترین ۔ محمداقبال ۔ اور اقبال خانزئی بھی موجودتھے پیرامیڈک سٹاف کے تحفظات اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو اسیوسی ایشن ایک پھر احتجاج کا راستہ اپنا نے پر مجبور ہو جائے گا لہٰذا اس زمن میں موجودہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی مخلصانہ کاوشو کو مدنظر رکتھے ہوئے ایک پھر تحفظات دور کرنے نی استدعا کرتے ہیں تاکہ پیرامیڈک سٹاف عوام کی خدمت جاری رکتھے ہوئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیتے رہیں

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں