ْ حکومت صوبے میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے، غلام علی بلوچ

امن وامان کے حوالے سے صوبے میں بہتری آگئی ہے لیویز فورس کا امن وامان کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، سیکر ٹری داخلہ بلوچستان

اتوار 25 مارچ 2018 20:10

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2018ء) سیکر ٹری داخلہ بلوچستان غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے امن وامان کے حوالے سے صوبے میں بہتری آگئی ہے لیویز فورس کا امن وامان کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لیویز فورس کے لئے اسلحہ اور ایمونیشن سمیت ضروری آلات کے مسائل کو حل کیا جائے گاقیدی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے مینول کے مطابق سلوک کیا جائے گا جیل میں لیڈی کانسٹیبل کا تعیناتی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیویز لائن پشین اور ڈسٹرکٹ جیل پشین کے دورے کے موقع پر’’ آن لائن‘‘ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع الدین کانسی ، پرسنل سیکر ٹری ٹو گورنر سجاد بٹھا ،سیشن جج منیر احمد مری، ڈپٹی ہوم سیکر ٹری حافظ قاسم ، ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ، ڈی ایس پی جمیل احمد ر،سالدار میجر علی محمد ترین ، رسالدار عبدالشکور اور دیگر ضلعی آفیسران بھی موجودتھے لیویز لائن کے دورے کے موقع پر لیویز ہیڈ کواٹر انچارج آغامحمد غرشین نے لیویز فورس اسلحہ ضروریات اور دستیاب وسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلحہ اور دیگر ایمونیشن اور دیگر آلات کا ضرورت ہے اور پشین لیویز فورس کے 35 سپاہیوں کو ٹرینگ دی جارہی ہے سیکرٹری غلام علی بلوچ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے تمام اضلاع کی فورسز کی قربانیاں باعث فخر ہے بعد ازاں سیکرٹری داخلہ اور دیگر افیسران نے ڈسٹرکٹ جیل پشین کاتفصیلی دورہ بھی کیا اور قیدیوں سے فرد فردملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے قیدیوں پینے کی پانی کی عدم دستیابی اور مریض قیدیوں واک اور ورزش کے لئے ٹائم نہ دینے کی شکایت کی جس پر سیکریٹری داخلہ نے ہدایات کی دودو قیدیوں کو واک اور ورزش کیلئے لاک آپ سے نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں