پشین ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی،لیویز

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:43

پشین۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) پشین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا،لیویز کے مطابق ہفتے کے روز پشین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہوٹل پر بیٹھے حاجی خانونامی شخص زخمی ہوگیا،لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں