معاشرے میں غریب ،لاچار و مستحقین افراد کی مدد کرنا ہر انسان کا فرض ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین

جمعرات 15 فروری 2018 22:13

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین نصراللہ خان یوسفزئی نے کہا کہ معاشرے میں غریب ،لاچار و مستحقین افراد کی مدد کرنا ہر انسان کا فرض ہے غریب عوام ہم میں سے ہیں حکومتی سطح پر حکومت سمیت مختلف این جی اوز اور تنظیمیں غریبوں کیلئے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں فلاحی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ غریب مستحقین افراد کو کسی صورت تنہا نہ چھوڑیں انسانی خدمت کا جذبہ ہر مسلمان میں ہونا چاہئے علاقے کے پسماندہ دیہاتوں میں غریب کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے سب کو اکھٹے ہوکر کام کرنا ہوگا، غریب عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے اور خدمت سے دماغی اور دلی سکون ملتا ہے ،فلاحی تنظیموں کی محنت اور خدمت کا اجر و ثواب اللہ ضرور دیتا ہے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اگر غریب اور مستحقین کی ایسی طرح خدمت کی جائے تو انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے حب الوطنی اور غریبوں سے پیار ومحبت کی مثالیںدنیا دے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب پشین میں انٹرنیشنل فلاحی ادارے الخیر ٹرسٹ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین افراد میں کمبلوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انچارج زونل پاسپورٹ آفس سید رحمت آغا سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار بہادر خان ترین جمعیت علماء اسلام (ف )کے رہنما مفتی امین اللہ پشتونخوا میپ کے صوبائی کمیٹی کے ممبر واجد وطن پال انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری سید عبدالباری غرشین اور خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ پشین کے انچارج سید نصیب اللہ آغا نے بھی مستحقین افراد میں کمبل تقسیم کئے۔

اے ڈی سی نصراللہ یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت غریبوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہیں فلاحی اداروں کے قیام سے غریبوں کے کئی حد تک مسائل حل ہوسکتے ہیں فلاحی ادارے اور مخیر حضرات اگر حکومت کا ساتھ دیں تو بیشتر مسائل حل ہوسکتے ہیں فلاحی ادارے غریبوں کی خدمت کیلئے ہوتی ہیں تقریب سے زونل پاسپورٹ آفس کے انچارج سید رحمت آغا نے کہا کہ فلاحی ادارے بلا رنگ و نسل غریبوں لاچار مستحقین افراد کی خدمت کو اپنا شیوہ سمجھ کر خدمت اور مزید محنت کرنی ہوگی علاقے میں فلاحی تنظیم کی خدمات سے نہ صرف عوام مستفید ہونگے بلکہ علاقہ بھی غیر پسماندہ ہوکر رئیگا کوشش ہونی چاہئے کہ سب کو ملکر غریبوں اور مستحقین کیلئے بہتر سے بہتر کام کریں اور اگر ہر فرد اپنی ذمہ داری کو ذمہ داری سمجھے تو کوئی بھی طاقت اس صوبے اور ملک کو ترقی سے نہیں روک سکتی فلاحی اداروں کو صحت تعلیم سمیت دیگر مختلف شعبوں میں کام کرنا ہونگے صوبے کو مذکورہ تنظیموں کی طرح مزید فلاحی اداروں کی ضرورت ہے نیک کاموں میں اجتماعی اقدامات مسائل کے حل میں معاون ثابت ہونگے صوبے سے پسماندگی کا خاتمہ فلاحی اداروں کے ساتھ متحد ہوکر ختم کیا جاسکتا ہے ۔

تقریب کے آخر میںدیگر مقررین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فلاحی تنظیم نے ڈسٹرکٹ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں دکھی انسانیت کی بے شمار خدمت کرچکی ہے اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ڈسٹرکٹ کے غریب لاچار لاوارث اور مستحقین افراد کی مدد اور خدمت ایسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں