پشین ، بند خوشدل خان میں کسٹم اور ایف سی کی خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی

ساڑے چار سے پانچ کروڑ رپے کا غیر قانونی طور پر سمگل شدہ کپڑا ، ٹائر، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس سمیت دیگر سامان برآمد ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی

جمعرات 8 فروری 2018 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) پشین کے علاقے بند خوشدل خان میں کسٹم اور ایف سی نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ساڑے چار سے پانچ کروڑ رپے کا غیر قانونی طور پر سمگل شدہ کپڑا ، ٹائر، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس سمیت دیگر سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ان خیالات کا اظہار کلیکٹر کسٹم اشرف علی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کسٹم اور ایف سے نے پشین کے علاقے بند خوشدل خان میں خفیہ اطلاع پر ایک گودام پر چھاپہ مارا اورکارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر سمگل شدہ کپڑا، انڈین ٹائر، اسپیئر پارٹس ، کیبل وائرزاور دیگر اشیاء برآمد کی گئی انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ غیر ملکی کپڑے میں پردہ کلاتھ ،پیراشوٹ کلاتھ،لیدر کلاتھ سمیت زنانہ اور دیگر کپڑے شامل ہے انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ سامان کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ساڑے چار سے پانچ کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ، کلیکٹر کسٹم اشرف علی کا کہنا تھا کسٹم کے اہلکاروں کا عزم ہے کہ غیر قانونی طور پر سمگل شدہ سامان کے تدارک اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں