ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے ،ہم اجتماعی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،گزشتہ ستر سالوں سے حکومت پر قابض حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ضمیر مطمئن ہو تو ڈر کسی بات کا نہیں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و جمعیت علماء اسلام (ف) مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا طلباء سے خطاب

جمعرات 8 فروری 2018 21:44

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و جمعیت علماء اسلام (ف) مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ریاست کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے ہم اجتماعی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ملک اور قوم کی حفاظت اللہ کررہا ہے ہمیں بھی ہمت کرنی ہوگی گزشتہ ستر سالوں سے حکومت پر قابض حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ضمیر مطمئن ہو تو ڈر کسی بات کا نہیں، اللہ تعالیٰ نے سب سے حساب لینا ہے ہم اس دنیا کے مسافر ہیں موت کسی چھوٹے بڑے جوان اور بوڑھے کو نہیں دیکھتی موت سب کو آنی ہے گزشتہ برس صد سالہ اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کردیا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی بڑی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مدرسہ مفتاح العلوم فیض آباد میں شیخ الحدیت مولانا عبدالصمد اخوانزادہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر مدرسہ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا صلاح الدین صوبائی امیر مولانا فیض محمد میر یونس زہری مولانا عبداللہ جتک مولوی ضیاء الرحمن بھی موجود تھے ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے صوبے میں پیدا ہونیوالی خلا صدیوں میں پر نہیں کی جاسکتی اسلامی نظام کی سربلندی کیلئے مرحوم کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں تھے آخر میں انہوں نے مرحوم کی ایثال ثواب کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں بلند درجات اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں