سابق وزیر اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک سازش تھی ، اخباری بیانات سے جمہوریت دشمن سازش کو چھپایا

نہیںجاسکتا،پشتونخوامیپ

پیر 29 جنوری 2018 22:14

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اورصوبائی حکومت کا خاتمہ سازش تھی ، جو طشت ازبام ہوچکی ، غیور عوام ،ملکی سیاسی جمہوری پارٹیوں اور ملک کے تمام ذمہ دار ادارے سمیت ہر کوئی اس سے آگاہ ہے ، لہٰذا اخباری بیانات کے ذریعے اس جمہوریت دشمن سازش کو چھپایا نہیںجاسکتا ،وقت گزرنے کیساتھ ساتھ تمام سازشی عناصر مزید اشکارہ اور رسوا ہوتے ہیں گے ۔

ان خیالات کااظہار پشتونخوامیپ کے مرکزی کمیٹی کے رکن ورکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان ، ضلع ایگزیکٹو علی محمد کلیوال ، سابق ناظم اضغر خان نے شار دوئم علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام وارڈ نمبر 17میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں 17افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دو قومی پشتون بلوچ صوبے کے ہر علاقے میں یونیورسٹیوں ، میڈیکل کالجوںکی منظوری اور قیام سابق صوبائی حکومت کا کارنامہ ہے اورسبی یونیورسٹی کی منظوری بھی پچھلے صوبائی حکومت نے دی تھی اور فیڈرل پی ایس ڈی پی میں سبی یوینورسٹی کے نام سے بھی منظوری اور تشہیر ہوچکی ہے لہٰذا تعصب کے مرتکب وہ عناصر ہورہے ہیں جنہوں نے پی ایس ڈی پی کے منظورشدہ نام کو تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔

لہٰذا سبی یونیورسٹی اسی نام سے قائم ہوگی اور وطن و سبی کے مالک عوام نے روز اول سے کوئی تعصب نہیں کی ہے بلکہ باہر سے مسلط عناصر تعصب کی راہ پر گامزن ہے جو قابل گرفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن دوست ، عوام دوست، جمہوری اصولی سیاست اور اعلیٰ اصولوں اور اقدار پر مبنی جدوجہد ہی قوموں کی نجات کا باعث ہوتا ہے اور کسی بھی مرحلے پر اپنے ویژن اور قومی و عوامی مفادات کومد نظر رکھ کر ہی جدوجہد کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔

لہٰذا سیاسی اور جمہوری قوتین خطے ، ملک اور مظلوم قوموں اور غریب عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھ کر جمہوری جدوجہد کو مزید تیز کرے اور سیاسی جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں اور ان کے کاسہ لیسوں کے درمیان جاری کشمکش میں جمہوریت اور اس کے استحکام کاساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حق پر مبنی تحریکیں ضرور کامیاب ہوگی تاہم اس کی راہ میں ہر مرحلے پر مشکلات ضرور ہونگے ۔

لیکن ان مشکلات کے باعث اپنے وطن اور قوم اور اس کے تمام عوام کی قومی حقوق واختیارات کے حصول سے دستبرداری کسی بھی صورت ممکن نہیںبلکہ منظم اور اپنے غیور عوام کے تعاون سے ہر قسم کی مشکلات پر قابو پائینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبے اور بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے وطن دوست اور پاک اور معصوم سیاسی کارکن مایوس نہ ہو بلکہ پشتونخوامیپ ان کی قیادت اور کارکن ان سمیت تمام عوام کی ملی ارمانوں کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

لہٰذا ضروری ہے کہ تمام باشعورعوام اپنے خلاف ہونیوالے سازشوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور نئے ولولے اور جذبے کے ساتھ پشتونخوا وطن کی قومی وحدت ، ملی تشخص ، قومی واک واختیار کے حصول کی جدوجہد کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوا م کے منتخب نمائندوں کے ذریعے اپنے ہی عوام کے خلاف جمہوریت کش سازش کی تکمیل ہی بڑا المیہ ہے اور اس عوام دشمن عمل وکردار نے ہمارے تمام صوبے کے غیور عوام کی سالہا سال جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کی توہین کی وطن دوست مخلص سیاسی کارکن اس ناروا اور غیر جمہوری عمل میں ملوث رہنمائوں اور نمائندوں کا احتساب کریں۔

کیونکہ وقتی ناکامی کا مقصد مایوسی نہیں بلکہ غلط کے خلاف جرات کے ساتھ آواز بلند کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت کے دور میں ہونیوالے ترقیاتی کام سمیت حکومت کے ہر شعبے کی بحالی اور عوام کی خدمت ماضی کے ہر حکومت سے زیادہ رہی ہے ہر کوئی معلومات اکھٹا کرکے اس کا موازنہ کرے اور اخلاقی جرات سے کام لیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں