انتظامی معاملات میںکوتاہی اور میرٹ کی پامالی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز بلوچ

اتوار 28 جنوری 2018 22:10

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز بلوچ نے کہا ہے کہ انتظامی معاملات میںکوتاہی اور میرٹ کی پامالی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل پر سودا بازی نہیں کی جائیگی صحت کا شعبہ کو بہتر بناکر عام آدمی کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ضلع میںمثالی امن کے قیام کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے سماج دشمن عناصراور دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھاکر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچایئں گے علاقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ڈسٹرکٹ کی بہتری کیلئے تمام کاتب فکر کے لوگوں کی قیمتی آراء پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے اطراف میں سیکورٹی سخت کرکے چیکنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے علاقے میں امن اور سماج دشمن قوتوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی نہیں ملے گی ضلع پشین امن وامان کے لحاظ سے مثالی ضلع ہے امن وامان کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترنظام زندگی فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوںسے ضلعی سطح پرانتظامیہ کو ہرقسم کی بنیادی سہولیات مہیا کردی گیئں ہیں جدید سہولیات سے آراستہ لیویز فورس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے فرائض میں غفلت بھرتنے والے ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی اور علاقے کے پرامن ماحول پر کوئی سمجھونہ نہیں کرئینگے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں