حکومت صوبے کے حقوق کے حصول اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے متحد ہوکر کام کررہی ہے ،آغا نواب شاہ

ہفتہ 27 جنوری 2018 20:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2018ء) پشین وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ آغا نواب شاہ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے حقوق کے حصول اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے متحد ہوکر کام کررہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے مختلف محکموں سے خالی اسامیوں کی فہرست طلب کرلی گئی ہے جلد صوبے کے بے روز گارنوجوانوں کو بہتر روز گار کے مواقع میسر ہونگے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہتری لانے اور دیگر محکموں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی دارلحکومت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے آئے روز ٹریفک کی روانی متاثر کئے بغیر مختلف علاقوں کے دورے کررہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نوٹس لینے پر کوئٹہ شہر میں التواء کے شکار کام شروع کر دیئے گئے ہیں اور سول ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کا نظام بھی تیز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بہترین نظام زندگی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے صوبے کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرئینگے امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہمیں مل کر صوبے سے بدامنی کا خاتمہ کرنا ہوگا صوبے کے عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنے سے نہ صرف دلی سکون بلکہ ضمیر بھی مطمئن رہتا ہے حکومت کی کوششوں کے باعث صوبے میں مثالی امن قائم ہے صوبے میں لیویز اور محکمہ پولیس کو جدید سہولیات فراہم کردی گئیں ہے بلوچستان سے لفظ پسماندگی کا خاتمہ ہمارا ویژن ہے صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں انشاء اللہ عنقریب بلوچستا ن گڈ گورننس کے حوالے سے مثالی صوبہ ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شب روز محنت سے عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں