ْپشین کی مختلف سیاسی جماعتوں کا نقیب اللہ محسود کے بے رحمانہ قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 22 جنوری 2018 21:01

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) پشین کے مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں ،بار ایسوسی ایشن اورسول سوسائٹی کی جانب سے کراچی میں پشتون نوجوان نقیب اللہ محسود کے بے رحمانہ قتل کے خلاف پریس کلب پشین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نورخان ترین ایڈوکیٹ، اصغرخان ایڈوکیٹ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماء قائم خان کاکڑ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے علاقائی سیکرٹری اور میونسپل کارپوریشن پشین کے ممبر پیرحمداللہ، انسانی حقوق تنظیم کے ضلعی صدر نصیب اللہ کلیوال کاکڑ، اے این پی کے سید عطائواللہ غرشین، سٹیزن ایکشن کمیٹی کے آراکین سعیدجان اور فضل الرحمٰن سنگھم نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ نہتے نوجوان نقیب اللہ محسود کو ظالمانہ اور بہیمانہ طریقے سے قتل کرکے ظلم وحشت اور بربریت کی انتہا کردی گئی، اٴْنہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لبادے میںقائم سندھ کی حکومت نے پہلے پہل واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے قابل گرفت عمل کا ارتکاب کیا ۔

(جاری ہے)

دنیا کے کسی بھی معاشرے میں اس طرح کے اقدامات کی اجازت نہیں، اس واقعہ کو بھی میڈیا ہی اٴْجاگرکرکے ایک احسن فریضہ سرانجام دیا۔اٴْنہوں نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے واقعے کو حساس لینے کے بجائے واقعے میں ملوث ایس ایس پی ملیر راو انور کی مسلسل پشت پناہی کی ناکام کوشش کی۔مذکورہ پلیس ایس ایس پی کو گرفتار کرنے کے بجائے صرف ٹرانسفر کرنے پر اکتفا کیا، جو ایک قابل گرفت عمل ہے، اٴْنہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اس ظالمانہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف نوٹس لیکر ملک کے شہریوں کو پولیس گردی سے تحفظ فراہم کیا جائے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونماء نہ ہو اور اس حوالے سے ایک جوڈیشل انکوائری تشکیل دیکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں