پشین ،سیاسی جماعتوں ‘سماجی تنظیموں‘بارایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کا نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 21 جنوری 2018 22:42

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) پشین کے مختلف سیاسی جماعتوں ‘سماجی تنظیموں‘بارایسوسی ایشن اور سو ل سوسائٹی کے جانب سے کراچی میں پشتون نوجوان نقیب اللہ محسود کے بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کلب پشین کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشین کے نور خان ترین ایڈووکیٹ‘اصغرخان ایڈووکیٹ‘گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے رہنماء قائم خان کاکڑ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے علاقائی سیکرٹری اور میونسپل کارپوریشن کے ممبر پیر حمداللہ انسانی حقوق تنظیم کے ضلعی صدر نصیب اللہ کاکڑ ‘عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء عطا اللہ غرشین ‘پشتونخواہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سعید جان اور فضل الرحمان سنگم نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ کراچی پولیس نے ایک بے گناہ اور نہتے نوجوان نقیب اللہ محسود کو ظالمانہ اور بہیمانہ طریقے سے قتل کرکے ظلم وحشت اور بربریت کی انتہاء کردی انہوں نے کہا کہ جمہوری لبادے میں قائم سندھ کی حکومت نے پہلے پہل واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے قابل گرفت عمل کا ارتقاب کیادنیا کے کسی بھی معاشرے میں اس طرح کے اقدامات کی اجازت نہیں اس واقعے کو بھی میڈیا نے اجاگر کرکے ایک احسن فریضہ سرانجام دیاانہوں نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے واقعہ کو حساس لینے کے بجائے واقعے میں ملوث ایس ایس پی ملیر راوانور کی مسلسل پشت پناہی کی ناکام کوشش کی مذکورہ ایس ایس پی کو گرفتار کرنے کے بجائے صرف ٹرانسفر کرنے پر اکتفا کیا جو ایک قابل گرفت عمل ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف نوٹس لے کر ملک کے شہریوں کو پولیس گردی سے تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو اور اس حوالے سے ایک جوڈیشل انکواری تشکیل دیں کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں