تحریک آزادی کے سرخیل فخر افغان باچاخان نے انگریز سامراج کو برصغیر پاک وہند سے جانے پر مجبور کیا ،عوامی نیشنل پارٹی

غریب اور عام انسانوں کے حقوق کیلئے عوام بالخصوص پشتون قوم میں احساس بیداری بڑھایا،نظام الدین کاکڑ

اتوار 21 جنوری 2018 20:52

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ تحریک آزادی کے سرخیل فخر افغان باچاخان نے انگریز سامراج کو برصغیر پاک وہند سے جانے پر مجبور کیا ۔غریب اور عام انسانوں کے حقوق کیلئے عوام بالخصوص پشتون قوم میں احساس بیداری بڑھایا ۔آج انہی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پشتون افغان وطن میں جاری کشت وخون سے نہ صرف چھٹکارا پاسکتے ہیں بلکہ ترقی یافتہ اور خوشحال اقوام کے صف میں کھڑے ہوکر ایک باعزت مقام بھی پاسکتے ہیں ان کی تیسویں ہم سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم انکے افکار کو اپناتے ہوئے فلسفے عدم تشدد کو اپناکر امن ،جمہوریت ،رواداری ،برداشت ،سماجی انصاف ،قومی نابرابری کا خاتمہ جیسے اہم اور حل طلب اہداف حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ ،ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ ،سید امیر علی آغا ،رشید ناصر ،عبیداللہ عابد ،سید عبدالباری آغا ،عبدالباری کاکڑ ،سید شاہ جہان آغا ،عبداللہ خان ترین ،سید باری آغا ،محمد اعظم ،شفیع افغان ،ودیگر نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشین میں فخر افٖغان کی تیسویں برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔دریں اثناء ضلع قلعہ سیف اللہ میں تعزیتی ریفرنس سے ضلعی صدر ودیگر نے فخر افغان باچاخان کو خراج عقیدت پیش کیا اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں