پشین اور کوہلو میں دو الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی

جمعہ 19 جنوری 2018 22:10

کوئٹہ۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) پشین اور کوہلو میں دو الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چوبیس سالہ جیلانی جاں بحق ہو گیا جبکہ کوہلو میں مبینہ طور پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ اس کے بعد خود کو بھی گولی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو چمالنگ ہسپتا ل پہنچا دیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں