جوق در جوق غیور عوام اور سیاسی کارکنوں کی مسلسل شمولیت پشتونخوامیپ کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین

پیر 8 جنوری 2018 23:01

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے کہا کہ پارٹی میں جوق در جوق غیور عوام اور سیاسی کارکنوں کی مسلسل شمولیت پشتونخوامیپ ان کی قیادت ،پارٹی کی پالیسیوں اور کارکنوں کی خدمت پر مسلسل اعتماد کا اظہار ہے، لہٰذا غیور عوام موجودہ صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے متحد ومنظم ہوکر پشتونخوامیپ کی جاری جدوجہد کا مزید ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، سینئر معاون سیکرٹری محمد انور خان ، ڈسٹرکٹ ممبر سید نجم الدین باچا ، حاجی عبدالباری اچکزئی، محمد زمان خان ، ناصر خان اور کونسلر حاجی عبدالقادر نے کلی ژڑ منزکی میں 109افراد کی مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پشتونخوامیپ نے خان شہید کی شروع کردہ جدوجہد سے لیکر آج تک ہمیشہ تمام مظلوم عوام کی بلا تمیز خدمت کی ہے اور ہم کسی سے رنگ ، زبان ،نسل ، مذہب ، زئی وخیلی کی بنیاد پر نفرت نہیں کرتے ۔ بلکہ مظلوم عوام کو ہر قسم کی مشکلات سے نجات اور ظلم کی ہر شکل کے خلاف جدوجہد کو عبادت سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وطن دوست ، عوام دوست سیاسی اور مسلسل جدوجہد کی راہ اپنا کر ہی ہم اور آپ اپنے بچوں کی مستقبل کو محفوظ کرسکتے ہیں۔

جبکہ دنیا میں مظلوم اقوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ منظم پارٹی اور منظم جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق واختیارات حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پشتونخوا وطن اور اس کے تمام عوام کو ہر شعبہ زندگی میں بدترین مشکلات کا سامنا ہے بلکہ طویل عرصے سے پشتونخوا وطن اور ہمارے عوام پر بدامنی اور غیر یقینی صورتحال مسلط کی گئی ہے جن کا مقصد ہمیں اپنے قومی واک اختیار اپنے وسائل پر قومی کنٹرول حاصل کرنے اور عوام کے حق حکمرانی کی جدوجہد سے دور رکھنے کی سازشیں ہیں ۔

لہٰذا اپنے وطن کی ملی وحدت ، ان کے قومی واک واختیار کے حصول کی جدوجہد میں ہم حق پر ہے اور خدا ہمیشہ حق والوں کا ساتھ دیتا ہیں۔ اب مکمل سوچ وسمجھ اور مکمل یقین کے ساتھ پھر توکل کی باری ہے اور ہمیں ہمت وجرات کے ساتھ توکل کرتے ہوئے اپنی جاری جدوجہد کو ہر سطح پر مزید تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ، مذہب ، وطن دوستی اور جمہوریت کے نام پر دن رات واویلا کرنے اور مسلسل عوام کے آنکھوں میں دھول ڈالنے والوں سے کوئی گلا نہیں اب ان کا اصل کردار مزید سامنے آئیگا اور انہوں نے سیاست جیسے عبادت اورخدمت کے شعبے کی ہمیشہ تضحیک کرکے دروغ گوہی سے کام لیا ہے اور اپنے وطن اور اس کے عوام کی حق ملکیت اور حق حاکمیت کا بیان تک نہیں دے سکتے ان سے آبادی وترقی کی توقع رکھنا عبس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آمریت نواز قوتوں اور ان کے کاسہ لیسوں کیخلاف ہمیشہ حقیقی جمہوری قوتوں کو کامیابی ملی ہے اور اب بھی حقیقی جمہوری اور عوام کے حق حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کو ہی کامیابی ملے گی ۔ لیکن اس اصول کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا کہ حق کی کامیابی اور باطل کی شکست کیلئے تواتر کیساتھ مسلسل جدوجہد اور قربانی دینے عملاً یقین رکھنا ہوگا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں