کوئٹہ، لیویز کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادیا

لاکھوں مالیت کی چرس برآمد ایک ملزم گرفتار

اتوار 7 جنوری 2018 21:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) پشین لیویز کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پشین لیویز کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کا رروائی کر تے ہوئے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا اور چیک کیا تو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی100 کلو گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کر کے سرف گاڑی قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کردی منشیات کو اندرون صوبہ سمگل کیا جا رہا تھا برآمد ہونیوالی چرس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں