پشین ، لیویز کی کارروائی ڈب کراس پر گاڑی سے 1100سوکلو منشیات برآمد،ملزم فرار

اتوار 7 جنوری 2018 20:05

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر لیویز کی کارروائی ڈب کراس پر گاڑی سے گیارہ سوکلو گرام چرس برآمد،ملزم فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار لیویز جنید احمد باروزئی نے لیویز نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پشین کے قریب ڈب کراس پر گاڑی کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ دیا ڈرائیور لیویز کو دیکھتے ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا تلاشی لینے پر گاڑی سے گیارہ سو کلو گرام چرس برآمد کرلیا گیا لیویز فورس نے چرس کو گاڑی سمیت قبضے میں لیکر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تحصیلدار جنید باروزئی کا کہنا تھا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر لیویز کی بھاری نفری تعینات کرکے چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ڈسٹرکٹ میں گھیرہ تنگ کردیا گیا ہے علاقے سے منشیات فروشوں کا قلع قمع کردینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں