پشین ،لیویز کی کامیاب کاوروائی، منشیات سمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا

اتوار 7 جنوری 2018 19:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2018ء) پشین لیویز کی کامیاب کاروائی منشیات سمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا لیویز ذرائع کے مطابق لیویز نے پشین کے علاقے ڈب کراس کے مقام پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں موجود افراد گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے لیویز نے دوران چیکنگ گاڑی میں سے 11سو کلو گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی جبکہ ملزم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق منشیات اندرو ن بلوچستان سمگل کی جانی تھیں ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں