ملزم چاہے جتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو سماج اور امن دشمن عناصر کی گردنیں دبوچ کر ہی دم لیں گے،بالاچ عزیز بلوچ

بدھ 3 جنوری 2018 21:02

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز بلوچ نے کہا ہے کہ سماج اور امن دشمن عناصر کی گردنیں دبوچ کر ہی دم لیں گے ملزم چاہئے جتنا ہی بااثر کیوں نہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا علاقے میں امن عامہ برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ایسی قوتوں کو قانون کے تحت سخت سزادی جائیگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب پشین اور بادیزئی لیویز کی مشترکہ کامیاب کارروائی میں کربلا سے مغوی کمسن بچہ بلال احمد ولد خان محمد کو بازیاب اور اغواء کار گروہ کی گرفتاری کے بعد لیویز ہیڈ کوارٹر پشین میں لیویز اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر کو امن کا گہوارہ بنانا اور ڈسٹرکٹ سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اغواء کار گروہ کی گرفتاری پر لیویز فورس کی کارکردگی قابل تعریف ہے شہر سے جرائم کا خاتمہ اور ہر قسم کی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے لیویز فورس بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ گلدستے کی مانند ہے اسکی حفاظت ہم سب کا فرض ہے عوام ہی کے تعاون سے شہر میں امن عامہ کی بہترین صورتحال قائم ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے اغواء کا ر نثار جمال الدین احسان اللہ اور حزب اللہ نے گزشتہ دنوں کچلاک سے کمسن بجے بلال احمد کو اغواء کیا تھا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں