بلوچستان سے پسماندگی و غربت کے خاتمے کیلئے سب کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، نعمت اللہ ظہیر

اتوار 31 دسمبر 2017 20:11

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے تمغہ امتیاز چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ بلوچستان سے پسماندگی اور غربت کے خاتمے کیلئے سب کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جو سکون غریب مستحق اور لاچار عوام کی خدمت کرنے میں ہے کسی اور قول فعل میں نہیں علاقے کی ترقی وخوشحالی غریب عوام کی مدد سے وابستہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ورلڈ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد پشین پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل تیزی سے کام کررہا ہے جلد صوبائی اور علاقائی سطح پر سپورٹس سے وابستہ باصلاحیت نوجوانو ں کی حوصلہ افزائی کیلئے گیمز کے انعقاد کرائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن منشیات جیسی ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے لکھا پڑھا بلوچستان کا خواب معاشرے میں نوجوانوں کو بہترین نظام تعلیم فراہم کرنے میں ہے جس کیلئے مذکورہ فاؤنڈیشن دن رات محنت کرکے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل عنقریب ملک بھر میں ’’قومی مہم شعور ‘‘کو اجاگر کرنے کیلئے سمینار،کانفرنسز اور ورکشاپ کے انعقاد کروائینگے کیونکہ پاکستان کی پہچان ہماری ہی پہچان اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں