پشین ، لیویز کی کامیاب کارروائی میں ٹریکٹر سے بارود سے 1100کلو گرام بارودی مواد برآمد ، ڈرائیور کو گرفتار

جمعرات 28 دسمبر 2017 22:52

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرخاب چیک پوسٹ کے قریب لیویز کی کامیاب کارروائی میں ٹریکٹر سے بارود ی مواد برآمدکرکے ڈرائیور کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہمسایہ ضلع کے علاقے گلستان سے براستہ سرخاب آنیوالا ٹریکٹر کو ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار جنید احمد باروزئی نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین نے لیویز نفری کے ہمراہ سرخاب چیک پوسٹ پر ٹریکٹر کو روک کر ٹرالی کی تلاشی لی جس سے ٹرالی میں بنائے گئے خود ساختہ خانوں سے بارود سے بھرے 44 پیکٹس برآمد کرلیئے لیویز نے ڈرائیور سیدعبدالمالک کو ٹریکٹر سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تحصیلدار لیویز کے مطابق فی پیکٹ میں بائیس سے پچیس کلو گرام مواد پیک کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر بارود کی مقدار گیارہ سو کلو گرام ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں