پشین ،وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور پیر محمد امین الا حسنات شاہ سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی ملاقات

ْ عوام کی فلاح و بہبود سمیت حجاج کرام اور زائرین کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے مذہبی امور سے متعلق شعور و آگاہی کیلئے کانفرنسز ،سمینار اور علماء کرام کے لئے ٹریننگ کے انعقاد کرائے جارہے ،پیر محمد امین الا حسنات شاہ

جمعرات 28 دسمبر 2017 19:52

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء)وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور پیر محمد امین الا حسنات شاہ سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے ملاقات کی مذہبی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود سمیت حجاج کرام اور زائرین کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے مذہبی امور سے متعلق شعور و آگاہی کیلئے کانفرنسز ،سمینار اور علماء کرام کے لئے ٹریننگ کے انعقاد کرائے جارہے ہیں وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور نے چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن کی درخواست پر حج کمپنیوں کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے تاریخ بڑھا کر 29دسمبر مقرر کردی ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت مذہبی امور پیر محمد امین الاحسنات شاہ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں عازمین کی درخواستیں منظم طریقے سے وصول کی جائیں گی ۔وفاقی وزیر مملکت نے چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں