اقتدار میں آنے سے قبل صوبے کے مختلف علاقوں میں بدامنی ، لاقانونیت ،ٹارگٹ کلنگ اور اغوائے برائے تاوان کی وارداتیں عام تھیں ،سردار غلام مصطفی خان ترین

آج الحمداللہ حکومتی کوششوں سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے،وزیر بلدیات بلوچستان

ہفتہ 23 دسمبر 2017 21:54

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر بلدیات حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل صوبے کے مختلف علاقوں میں بدامنی ، لاقانونیت ،ٹارگٹ کلنگ اور اغوائے برائے تاوان کی وارداتیں عام تھیں عوام خود کو غیر محفوظ تصور کرتے تھے اقتدار میں آکر کافی چیلنجز کا سامنا تھا آج الحمداللہ صوبائی حکومت کی کوششوں سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے لاقانونیت اور بدامنی کو جڑ سے اکھاڑ دیا گیا ہے موجود صوبائی حکومت صوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے عوام کے حقوق انکے دہلیز پر فراہم کئے ہیں حکومت اور عوام ایک ہے حکومت عوام ہی کی ہوتی ہے عوام نے ہر دور میں حکومت کا ساتھ دیا ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی کی حکومتیں عوام کو انکے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں یہ بات انہوں نے کلی علی زئی میں اپنے فنڈز سے تعمیر کردہ ڈیم کی افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علی زئی اولسی کمیٹی کے ممبران حاجی ملک نعمت اللہ خان ترین علیزئی حاجی محمد صادق علییزئی حاجی سمیع اللہ حاجی عبدالجبار حاجی باز محمد حاجی محمد حسن حاجی محمد نعیم عبدالواسیع عبیدا للہ مولا محمد حسن حاجی غلام حاجی ذمان عبدالطیف حاجی محمد اکرم نقیب اللہ حاجی داد محمد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر عبدالحق ابدال علیزئی یونٹ کے علاقائی سیکرٹری امیر افغان بھی موجود تھے اجتماع سے میونسپل کارپوریشن کے میئر سید شراف آغا ملک نعمت اللہ خان ترین علیزئی اور حاجی محمد صادق علیزئی نے بھی خطاب کیا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین نے کہا کہ جو ترقیاتی کام ماضی میں ہونے چاہئے تھے وہ آج ہورہے ہیں ڈسٹرکٹ کے عوام گزشتہ چالیس برسوں سے علاقے کو درپیش مسائل کے خاتمے اور عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے کیلئے مختلف نمائندوں کو منتخب کرتے آرہے ہیں نمائندوں کا حق تھا کہ وہ عوام کے مسائل کیلئے آواز اٹھاتے لیکن افسوس ایسا کچھ نہیں ہوا علاقے میں جماعت کی فعالیت اور ریکارڈ ترقی کاموں سے مخالفین بوکھلاہٹ کے شکار ہیں علاقے سے غربت بے روزگاری کے خاتمے سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانا ہمارا مشن ہے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑئینگے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے اقتدار کے گزشتہ چار ساڑھے سالوں میں جو کام کیا سب عوام کے سامنے ہیںچند عرصہ قبل ًطلباء و طالبات کیلئے وظیفے اور غریب مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے سرکاری طور پر پیسے دیئے جاتے تھے لیکن مخالفین اور ترقی دشمن عناصر جنہوں گزشتہ تیس سالوں سے سٹوڈنٹس اور غریب مریضوں کا حقوق ہڑپ کرتے رہے انہوں نے کورٹ میں کیس کرکے عوام کو انکے حقوق سے محروم کردیا ہے مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن چکے ہیں عوام مخالفین کی سیاست کو یکسر مسترد کرچکے ہیں وطن حالت جنگ میںمبتلا ہے اور مختلف پریشانیوں اور مشکلات میں جھکڑا ہوا ہے وطن کو تمام تر مشکلات سے نکالنے کا واحد حل آپس میں اتحاد اتفاق پیدا کرنا ہے ڈسٹرکٹ کے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے علاقے میں ہر مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھے ڈسٹرکٹ ہم سب کا گھر ہے اور گھر کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے ہماری جماعت نے علاقے کی بہتری کیلئے جو ترقیاتی کام کئے ہیں انکی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہم عوام پر احسان نہیں کرتے عوام سے جو وعدے کئے اللہ کا شکر ہے انہیں کئی حد تک پورا کر دیکھایا ہماری جماعت کے ہر نمائندے نے متعلقہ حلقوں میں عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے ڈسٹرکٹ کیلئے پاسپورٹ آفس ،لاء کالج اور وویمن یونیورسٹی اور ایس بی کے کا سب برنچ کا قیام ہماری جماعت ہی کاوشوں سے عمل میں لایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں