پشین اور وندر میں ٹریفک حادثہ ،2افرادجاں بحق‘ 25افراد زخمی

بدھ 20 دسمبر 2017 16:32

کوئٹہ۔ 20دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء) پشین کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے 10افراد زخمی ہوگئے،لیویز کے مطابق بدھ کے روز پشین کے علاقے خانوزئی میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کوفوری طور پر خانوزئی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ وندر کے قریب آرسی ڈی ہائی وے روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد جاںبحق جبکہ 15افراد زخمی ہوگئے،پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس نے دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں