پشین اور قلات میں ٹریفک حادثات 4 افراد جاں بحق 11 افراد زخمی

پیر 18 دسمبر 2017 22:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) پشین اور قلات میں ٹریفک حادثات 4 افراد جاں بحق 11 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے یارو کلی حیدر زئی کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ7 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر کوئٹہ منتقل کر دیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں