گزشتہ6سالوں سے یونین کونسل کے مختلف کلیوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بچھائی گئی پائپ لائنوں کے بعد اب تک گھروں میں میٹرز کی تنصیب نہیں کی گئی

پشتونخواملی عوامی پارٹی کلی بادیزئی کے علاقائی سیکرٹری یونین کونسل کے چیئرمین خالد خان بادیزئی کابیان

منگل 12 دسمبر 2017 22:39

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کلی بادیزئی کے علاقائی سیکرٹری یونین کونسل کے چیئرمین خالد خان بادیزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ6سالوں سے یونین کونسل کے مختلف کلیوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بچھائی گئی پائپ لائنوں کے بعد اب تک گھروں میں میٹرز کی تنصیب نہیں کی گئی اور نہ ہی کنکشن دیئے گئے ہیں جس کے باعث حالیہ شدید سردی میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی میں ایم ڈی سے ملاقات کی اور انہیں بھی عوام کودرپیش مسائل سے آگاہ کرچکے ہیں ۔ اور کوئٹہ میںمختلف جنرل منیجر سے ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔ مگر مسئلہ ابھی تک برقرار ہے ۔ لہٰذاسوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام مذکورہ بالا علاقوں میں گیس کنکشن کی فراہمی اور میٹرز تنصیب کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے عوام کو قدرتی گیس کی نعمت سے محروم رکھنے کی سازش کو ناکام بنایا جایا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں