پشین،سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20کلو گرام چرس برآمدکر لی، ملزم گرفتار

منگل 28 نومبر 2017 22:18

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20کلو گرام چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرکے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑی قبضے میں لے لی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایس پی حلیم اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے انچارج محمد اسلم نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے برشور روڈ پر گاڑی سے بیس کلو گرام خام چرس برآمد کرکے ملزم نیک محمد ولد دوست محمد کو گرفتار کرکے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑی قبضے میں لے لی ہے ۔گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں