عوام انتہائی باشعور ہیں ان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر پشین میں ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کا پابند بنادیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 25 نومبر 2017 21:22

ْپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں ڈسٹرکٹ کے عوام انتہائی باشعور تعلیم یافتہ اور تعاون کرنے والے لوگ ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر پشین میں ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کا پابند بنادیا گیا ہے آپریشن تھیٹر کیلئے ڈاکٹر سرجن کی تعیناتی سمیت دیگر مسئلوں کے حوالے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز سول ہسپتال پشین اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر صحت اور تعلیم کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کرئینگے ڈیوٹی میں غفلت کرنیوالے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی علاقے کی حفاظت اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں ٹیوب ویل کی بندش کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ معماران قوم کا مستقبل داؤ پر کسی صورت لگنے نہیں دینگے بچوں کو بہتر نظام تعلیم فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پانی کی قلت کا مسئلہ جلد حل کیا جائیگا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں