پشین ،کلی نلی بوستان کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے 11سالہ بچہ جاںبحق

بدھ 22 نومبر 2017 22:06

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) ضلع پشین کے علاقے کلی نلی بوستان کے قریب کوئٹہ ژوب شاہراہ پر تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے 11سالہ بچہ جاںبحق ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ ژوب شاہراہ پر کلی نلی بوستان کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے دائود نامی 11سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیاہے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں